Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / من پریت کپتان مقرر، زخمی شریجیش ٹیم سے باہر

من پریت کپتان مقرر، زخمی شریجیش ٹیم سے باہر

نئی دہلی18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) من پریت سنگھ کو یکم جون سے جرمنی میں ہونے والے تین ممالک کے انوی ٹیشنل ٹورنمنٹ اور اس کے بعد لندن میں ہونے والے مرد ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے لئے 18 رکنی ہندستانی سینئر مرد ہاکی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ اسٹار گول کیپر پی آر شریجیش زخمی ہونے کی وجہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ہندستانی ٹیم جرمنی کے ڈسیلڈورف میں یکم جون سے تین ملکی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے بعد 15 جون سے لندن میں ورلڈ لیگ سیمی فائنل کھیلے گی۔ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے جمعرات کو 18 رکنی ہندستانی ٹیم کا اعلان کیا۔من پریت کی قیادت میں ٹیم جرمنی میں میزبان جرمن ٹیم اور بیلجئیم کے خلاف ٹورنامنٹ میں دو دو میچ کھیلے گی۔اس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگی۔ورلڈ لیگ میں ہندستان کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے جس میں کینیڈا، ہالینڈ، پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT