Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مواضعاتی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

مواضعاتی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

یلاریڈی ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرام جیوتی پروگرام کے تحت مواضعاتی تعلیمی کمیٹی ناخواندگی کو مکمل ختم کرنے کیلئے اس کے ارکان کو آگے آنے MEO یلاریڈی مسٹر وینکٹیشم نے مشورہ دیا ۔ منڈل پریشد آفس پر مواضعاتی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں MEO نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر موضع میں 5 – 14 سال کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا جائے ۔ نونہالوں کو آنگن واڑی سنٹروں پر داخلہ دلانے کمیٹی کو محنت کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ریسورس پرسن مسٹر لکشمی نارائنا ، کمیٹی ارکان اور کنوینرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT