مواضعات میں آبی سربراہی میں لاپرواہی

یلاریڈی /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواصعات میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدید ہے عہدیداروں کی لاپرواہی سے پینے کا پانی سربراہ نہیں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں عوامی نمائندگی سے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل پریشد تاڑوائی صدر شریمتی بسنتا کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل کے کرشناجی واڑی ، ارگنڈہ ، د

یلاریڈی /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواصعات میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدید ہے عہدیداروں کی لاپرواہی سے پینے کا پانی سربراہ نہیں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں عوامی نمائندگی سے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل پریشد تاڑوائی صدر شریمتی بسنتا کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل کے کرشناجی واڑی ، ارگنڈہ ، دیوانی پلی ، چنداپور ، گنڈارم ، کرڈپلی اور مستقر پر پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور عہدیداران دیکھا کر رہے ہیں ۔ سرپنچوں میں سائی ریڈی مرلی موہن ، راجیا ، پوتا گوڑ ، راملو ، منڈل پریشد رکن بھوشنم نے اجلاس میں تمام عہدیداروں کو مسئلہ سے واقف کروایا ۔ پینے کے پا نی کی شدید قلت والے علاقوں پر بورویلس ڈالنے کا مشورہ دیا ۔ آر اینڈ بی ڈپٹی ستیہ نارائنا نے کہا کہ منڈل کے مختلف مواضعات کی آر اینڈ بی روڈ منظور کئے گئے ہیں ۔ کسانوں کو 50 فیصد سبسیڈی پر ٹراکٹر ، روٹ ویٹر ، کلکٹی ویٹر مشینیں دئے جائیں گے ۔ پانچ ایکڑ اراضی سے زائد رکھنے والے کسان کی 40 فیصد سبسیڈی پر زرعی مشینیں فراہم کئے جائیں گے ۔ منڈل کیلئے مختلف مواضعات میں منظور کئے گئے سی سی روڈ آنگن واڑی سنٹرس کے تعمیراتی کام کا آغاز کرنے کیلئے پنچایت راج محکمہ AE مسٹر گری نے سرپنچوں اور MPTC کو مشورہ دیا اور اس موقع پر تحصیلدار گنگادھر نے بتایا کہ قدیم راشن کارڈ کے بدلے جدید فوڈ سیکوریٹی کارڈ جاری کرتے ہوئے فی کس چھ کیلو چاول سربراہ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ساوتری ایم پی ڈی او لکشمی ۔ سینئیر اسسٹنٹ سپروایا اور منڈل سطح کے تمام عہدیدار منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT