Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مواضعات کو صدر مقام سے مربوط کرنے کی مساعی

مواضعات کو صدر مقام سے مربوط کرنے کی مساعی

نارائن پیٹ کے 5 تانڈوں میں بی ٹی روڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد

نارائن پیٹ۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے 5 تانڈوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے منظورہ فنڈ سے بی ٹی روڈ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ SDF اسکیم کے تحت منظورہ 425 کروڑ سے نارائن پیٹ کے پانچ تانڈوں بوئن پلی، وندرگٹہ، کتہ پلی، پلی گونڈلہ اور کوٹہ کونڈا تانڈوں کو نارائن پیٹ سے بی ٹی روڈ سے مربوط کیا جائے گا۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے اس موقع پر افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت ایس ٹی طبقہ اور تانڈوں کی ترقی و فلاح و بہبوود کیلئے بیشتر پروگرام شروع کی ہے جس میں سے ایک ریاست کے تمام تانڈوں کو ڈیویژن صدر مقام سے بی ٹی روڈس کے ذریعہ مربوط کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور یہ کام جلد از جلد پائے تکمیل کو پہنچانے کیلئے کروڑوں روپئے کے فنڈ بھی اجراء کررہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض تانڈے ایسے بھی ہیں جہاں تک رسائی کیلئے کچی سڑک بھی میسر نہیں ہے۔ سابقہ حکومتیں پسماندہ طبقات کو سبز باغ دکھاکر ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرکے ان کا استحصال کرتی رہی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر راج وردھن ریڈی، ٹی آر ایس قائدین پرتاپ ریڈی، شیکھر ریڈی، سری ہری، وینکٹ رام ریڈی، ناگیشور ریڈی، روی و دیگر قائدین موجود تھے۔ مذکورہ تمام تانڈوں میں بعد ازاں رکن اسمبلی نے پارٹی پرچم لہرایا۔

TOPPOPULARRECENT