Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / مواضعات کو میونسپلٹی میں تبدیل کرنے رکن اسمبلی شمس آباد کو یادداشت

مواضعات کو میونسپلٹی میں تبدیل کرنے رکن اسمبلی شمس آباد کو یادداشت

شمس آباد ۔ /7 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شمس آباد ، گلدپلی ، تونڈ پلی ، اونٹ پلی ، سات امرائی اور کوتوال گوڑہ کو گریٹر حیدرآباد میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے یہاں کے قائدین میں کافی بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔ مواضعات کے سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی ممبرس اور قائدین نے راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے شمس آباد اور دیگر مواضعات کو گریٹر حیدرآباد کے بجائے میونسپلٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پرکاش گوڑ نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں حکومت سے بات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں شامل کرنے پر ٹیکس میں بے حد اضافہ ہوگا ۔ جس سے غریب عوام پر کافی بوجھ پڑجائے گا ۔ میونسپلٹی بنانے سے عوام کو سہولت ہوگی ، ٹیکسمیں کسی قدر اضافہ ہوگا ۔ اگر گریٹر حیدرآباد میں شامل کیا گیا تو گھریلو ٹیکس اتنا آئے گا کہ غریب عوام کی آمدنی کا آدھے سے زائد ٹیکسوں کو بننے میں چلا جائے گا ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، رتنم گونڈ پلی سرپنچ ، سدولو گلہ سرپنچ ، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT