Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / موافق پاکستان نعرہ لگانے پر تین کمسن مسلم بچے گرفتار

موافق پاکستان نعرہ لگانے پر تین کمسن مسلم بچے گرفتار

دہرہ دون ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چمپیئنس ٹرافی فائنل میں ہندوستانی کرکٹ کی شکست کے بعد موافق پاکستان نعرے لگانے کی پاداش میں مسوری ہل ٹاؤن کے تین کمسن مسلم بچوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق مقامی افراد کی شکایت پر ان بچوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان تینوں کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں بچوں کی جیل بھیج دیا۔ ان کمسنوں نے مبینہ طور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ سب انسپکٹر راجیو روتھن نے اس کیس کی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں کمسن مسلم بچوں نے آئی سی سی چمپیئنس ٹرافی فائنل میں پاکستان کے مقابل ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ پولیس نے اس تعلق سے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT