Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / موافق گورکھالینڈ حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ، 12 افراد گرفتار

موافق گورکھالینڈ حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ، 12 افراد گرفتار

دارجلنگ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) موافق گورکھالینڈ حامیوں نے ایک اسکول بس پر حملہ کیا اور اس پہاڑی علاقہ کے ضلع کلمپانگ میں کئی دکانات میں توڑپھوڑ کی جس کے بعد جی جے ایم حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ پولیس کے مطابق احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑا اور 12 جی جے ایم حامیوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ آج غیرمعینہ ہڑتال کے 93 ویں روز پیش آیا جب گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامیوں نے ایک اسکول بس روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ابتداء میں احتجاجیوں کو سمجھانے کی کوشش کی بعد میں طاقت کا استعمال کیا گیا۔

 

محفوظ ، صاف ستھرے سفر کا فارمولا جاپان سے سیکھنا چاہئے : شیوسینا
ممبئی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بلیٹ ٹرین پراجکٹ کی افادیت پر ایسے وقت سوال اٹھایا جبکہ ٹرینوں میں پٹری سے اترنے کی مسابقت دیکھنے میں آرہی ہے۔ سینا نے زور دیا کہ محفوظ اور صاف ستھرے سفر کا فارمولا جاپان سے سیکھنے کی ِضرورت ہے۔ سینا نے حالیہ ٹرین حادثات کے تناظر میں اندیشہ ظاہر کیا کہ بلیٹ ٹرین پراجکٹ ناکام ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان دنوں شاید ہی کوئی دن گزرتا ہے کہ ٹرین پٹری سے نہ اترے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT