Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / مواقع گنوانے کے بعد جیت کے حقدار نہیں تھے : ویراٹ

مواقع گنوانے کے بعد جیت کے حقدار نہیں تھے : ویراٹ

جوہانسبرگ، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد تسلیم کیا کہ جس طرح سے ٹیم نے ہاتھ آئے موقعوں کو گنوایا اس کے بعد وہ جیت کی حقدار نہیں تھی۔ہندستان موجودہ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکا ہے اور ہفتہ کو ہوئے میچ میں اس کے پاس جیت کے ساتھ 25 سال بعد سریز پر قبضہ کرنے کا موقع تھا لیکن میزبان ٹیم نے اس میچ میں پانچ وکٹ کی جیت کے ساتھ صورت حال تبدیل کر دی ہے ۔میچ کے بعد وراٹ نے ٹیم کی اہم موقعوں پر غلطیوں کو اس ہار کی اہم وجہ بتایا۔بارش سے متاثر ہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 اوور میں 202 رن کا ہدف ملا تھا جو اس نے 15 گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔افریقی ٹیم نے گلابی جرسی میں اپنے میچ کو کبھی نہیں ہارا ہے اور اس نے اسی کے ساتھ نہ ہارنے کے سلسلے کو بھی برقرار رکھا۔کپتان نے کہا کہ آپ کو ہاتھ آئے موقعوں کو بھنانا چاہئے تھا۔میچ میں ڈیوڈ ملر کو دو بار جیون دان ملا جبکہ اس وقت تک ہندستان کی پوزیشن کنٹرول میں تھی۔شریس ایر اور پھر یجویندر چہل نے دو بار ملر کے کیچ ڈراپ کئے اور انہوں نے 39 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔اسی اوور میں انہیں نو بال سے بھی راحت ملی۔وراٹ نے کہا کہ جب اے بی ڈیولیرس آؤٹ ہوئے تب ہم مکمل طور پر یقین کر چکے تھے اور لگا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن ملر اور ھینري کلاسین نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال لیا۔29 سالہ کپتان نے کہا کہ نو بال میچ میں آپ کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے اور ہم اگلے میچ میں اس غلطی کو سدھارنے کی پوری کوشش کریں گے ۔یہ ایک طرح سے تو ٹوئنٹی 20 میچ بن گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT