Wednesday , December 19 2018

موبائل ٹاور لگا نے کے نام پر ٹھگی،ایک گرفتار

سدھارتھ نگر،4مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ضلع سدھارتھ نگر کے جوگیا کوتوالی پولیس نے موبائل ٹاور لگانے کے نام پر ٹھگی کرنے والے5 ہزار روپئے کے ایک انعامی شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ نگر علاقہ کے بانس گاؤں کے رہنے والے امن جائیسوال نے دیورا گاؤں کے سابق پردھان محمد اسرار کے ساتھ ان کی زمین پر موبائل ٹاور لگانے کے نام پر گذشتہ سال 95 ہزار روپئے کی ٹھگی کی۔کئی مہینے تک موبائل ٹاور نہ لگ سکا ، سابق پردھان نے امن کے خلاف دھوکہ و فریب کا مقدمہ درج کرایا ۔ پولیس نے امن کی گرفتاری کیلئے پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیاہے تھا۔

TOPPOPULARRECENT