Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / موبائیل دوکانات پر پولیس کے دھاوے

موبائیل دوکانات پر پولیس کے دھاوے

شمس آباد ۔ /29 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر بی آئی پولیس نے سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کی ہدایت پر موبائیل دکانات پر دھاوے کرتے ہوئے مکانات میں موجود سم کارڈس کو ضبط کرتے ہوئے تمام افراد کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے تمام موبائیل دوکانات کے مالکین کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے انہیں سم کارڈ فروخت کرنے پر کن دستاویزات کی جانچ کرنی چاہئیے اور ساتھ ہی رجسٹر رکھتے ہوئے دستاویزات کی ایک کاپی دکان میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ تمام دکانات کی جانچ کی جارہی ہے اور جو بھی شخص فرضی دستاویزات کے ذریعہ سم کارڈ فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں آج تمام ڈسٹری بیوٹرس کو بھی طلب کرکے انہیں بھی رجسٹر مینٹین کرنے اور دستاویزات کی جانچ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT