Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / موبائیل سرویس کے صارفین کی تعداد 73.94 کروڑ

موبائیل سرویس کے صارفین کی تعداد 73.94 کروڑ

نئی دہلی ۔ 23 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر سطح پر ماہ اکتوبر میں 63 لاکھ نئے موبائیل صارفین کے اضافہ کے بعد جملہ تعداد 73.94 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا نے بتایا ماہ ستمبر میں GSM موبائیل سبسکرائبرس کی تعداد 73.31 کروڑ تھی اور ماہ اکتوبر میں مزید 63 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک کے سرکردہ آپریٹر بھارتی ایرٹیل نے ماہ اکتوبر میں 27.67 لاکھ نئے سبسکرائبرس میں اضافہ کے ساتھ جملہ 23.79 کروڑ کا نشا نہ حاصل کرلیا ہے جس کا مارکٹ میں 32.18 فیصد ہے۔ ووڈا فون کے جملہ صارفین کی تعداد 18.94 کروڑ کے ساتھ مارکٹ میں 25.62 فیصد اور آئیڈیا سیلولر کے جملہ صارفین کی تعداد 16.72 لاکھ کے ساتھ مارکٹ میں 22.62 فیصد ، ایرسیل کے 8.46 کروڑ اور ٹیلی نار کے 4.87 کروڑ صارفین بتائے جاتے ہیں۔ اگرچیکہ ایم ٹی این ایل نے 35.18 لاکھ صارفین کا دعویٰ پیش کیا ہے لیکن بی ایس این ایل ، ریلائنس اور ٹاٹا ٹیلی سرویس کے GSM صارفین کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT