Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / موبائیل شاپ میں سرقہ ، ملزمین گرفتار

موبائیل شاپ میں سرقہ ، ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے موبائیل فون شاپ کے سیلزمین اور میوزک شاپ کے سکیورٹی گارڈ کو موبائیل فونس اور دیگر اشیاء کے سرقہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ چندولال بارہ دری کا ساکن محمد سلیم جو چارمینار بس اسٹاپ کے قریب سوپر موویز پلانٹ میوزک شاپ چلاتا ہے، نے ایک درخواست داخل کی جس میں محمد عبداللہ عرف محمد خلیل اور سید حسن عرف عرفان کو دکان میں اشیاء کا سرقہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ مغل پورہ  پولیس نے ملزمین کی فون ریکارڈنگ کی مدد سے مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور ان کے قبضہ سے 25 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ اسی طرح موبائیل فون شاپ میں سرقہ میں ملوث فیروز خان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے موبائیل فونس اور سی ڈیز برآمد کئے۔ اس کیس میں ملزم محمد عبداللہ ہنوز مفرور ہے۔

TOPPOPULARRECENT