Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موبائیل چارجنگ کے دوران برقی شاک، نوجوان فوت

موبائیل چارجنگ کے دوران برقی شاک، نوجوان فوت

کیرامیری۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری منڈل کے موضع جوڑے گھاٹ میں برقی شاک لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی سب انسپکٹر ایم رمیش کے مطابق کرسینگا راؤ 29سال متوطن باروڈگوٹے گاؤں منڈل وانکڑی کمرم بھیم کی 75ویں برسی کے لئے کل جوڑے گھاٹ آیا تھا اور اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر میں شب بسری کی اور آج صبح کے اوقات میں اپنے سیل فون کو چارجنگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک اس کے فون میں برقی آجانے سے وہ برسر موقع فوت ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی سب انسپکٹر ایم رمیش نے جائے واردات پہنچ کر حادثہ کی تفصیلات حاصل کی اور نعش کا پنچنامہ کرکے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ متوفی کو بیوہ کے علاوہ تین لڑکے ہیں۔

 

جگن موہن راؤ ، راما گنڈم بلدیہ کے نئے ای ای
گوداوری کھنی ۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگن موہن راؤ نے راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن کے نئے ایگزیکیٹو انجینئر ای ای کی حیثیت سے آج جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ یہاں پر اب تک ای ای کے عہدہ پر فائز سرینواس راؤ کا تبادلہ ریاست آندھرا پردیش کے لئے ہوا ہے۔ جگن موہن راؤ کا تبادلہ حیدرآباد بلدیہ سے یہاں کی بلدیہ کے لئے ہوا ہے۔ جائزہ حاصل کرتے ہی جگن موہن راؤ نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT