Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / موبائیل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ہندوستان کا 109 واںرینک

موبائیل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ہندوستان کا 109 واںرینک

ممبئی 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ سرو کے مطابق ہندوستان کو 109 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان موبائیل فون استعمال کرنے والے صارفین میں عالمی طور پر اول مقام پر ہے لیکن انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ میں ہندوستان کو حاصل شدہ درجہ کافی تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیکر 8.80 کے مقابلے اس سال فروری میں اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9.01 ایم بی پی ایس کے ساتھ تھوڑا سا اضافہ درج کیا گیا ہے اوکلا اسپیڈ انڈکس کے مطابق ہندوستان اپنے درج پر بدستور قائم ہے۔ سروے میں ناروے 62.07 ایم بی پی ایس کے ساتھ اول مقام پر ہے۔ واضح رہے کہ یہ سروے ڈاٹا کنکشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی بات کرتے ہوئے ملک میں ایک بلین موبائیل فون کے صارفین ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو امیتابھ کانت نے ڈسمبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک عالمی طور پر ڈاٹا استعمال کرنے والوں میں 150 کروڑ گیگا بائٹس کے ساتھ اول مقام پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT