Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / موبائیل ہیڈ فون پر میوزک سننے والا نوجوان ہلاک

موبائیل ہیڈ فون پر میوزک سننے والا نوجوان ہلاک

چارجنگ کرتے ہوئے فون پر میوزک کا شاخسانہ

چندی گڑھ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں ایک نوجوان جبکہ وہ ہیڈ فون استعمال کرتے ہوئے موبائیل پر میوزک سننے میں مشغول تھا اور فون چارجنگ پر تھا، برقی شاک لگنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ضلع یمنا نگر کے دیہات پانڈیو کے ساکن 22 سالہ ٹھٹ سنگھ کی ہیڈ فون کے ذریعہ الیکٹرک شاک لگنے سے اس کی ہلاکت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت اُس کے گھر میں برقی نہیں تھی۔ وہ فون چارجنگ پر لگاکر میوزک سُن رہا تھا کہ اچانک ’’برقی رو‘‘ آگئی اور موبائیل کے ہیڈ فون کے ذریعہ اسے برقی شاک پہنچنے پر اُس کی ہلاکت واقع ہوئی۔ ہلاکت سے قبل اُسے قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں اُسے بُری طرح زخمی ہونے کے سبب یمنانگر کے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT