Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / موجودہ تعلیمی نظام میں اخلاق و اقدار کا فقدان

موجودہ تعلیمی نظام میں اخلاق و اقدار کا فقدان

ٹکنالوجی کی تمام تر کامیابیوں کے باوجود دنیا انحطاط پذیر :کرن سنگھ
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) راجیہ سبھا رکن اور سابق مرکزی وزیر کرن سنگھ نے آج کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام میں اخلاق و اقدار کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ ہندوستان میں ہر ایک مذہب ماننے والے ہیں ان مذاہب کی عظیم تعلیمات کو فراموش کرنے سے جو سنگین سماجی ابتری پیدا ہورہی ہے افسوسناک ہے ۔ کرن سنگھ آج یہاں بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کے چوتھے کانوکیشن سے خطاب کررہے تھے جس میں 748 طلباء کو ڈگریاں حوالے کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کی ترقی ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہیں لیکن اس کو استعمال کرنا چاہئے ۔ ہم ایک ایسی دنیا میںداخل ہوگئے ہیں جہاں پر ممکنات کا ناختم ہونے والا سلسلہ پایا جاتا ہے ۔ اطلاعات کی سونامی پر قابو پاتے ہوئے ان اطلاعات کو معلومات کی دنیا پر حاوی ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی میں شاندار کامیابیوں کے باوجود ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جو اپنی میراث کے نام پر انحطاط پذیر ہورہی ہے ۔ ہمیں معلومات کی دنیا میں ایک نئے کلچر کو فروغ دینا ہوگا ۔ ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک کے درمیان جو فرق پیدا کیا جارہا ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تاریخی شہر حیدرآباد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ یہاں پر مختلف تہذیبیں پائی جاتی ہے یہ شہر نہ صرف نئی ریاست کادارالحکومت ہے بلکہ نئے ریاست کا دوہرا دارالحکومت بن گیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس شہر کی تہذیب اور ثقافتی فضاء کا تحفظ کیا جائے گا اور شہر کی شان و شوکت کو بحال رکھتے ہوئے فروغ دیاجائے گا ۔ کرن سنگھ نے طلباء کو حصول تعلیم کے ساتھ اقدار پر مبنی اخلاقیات کو فروغ دینے کا مشورہ دیا ۔ قبل ازیں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈائرکٹر اور سینئر پروفیسر وجا سامبا سیوا راو نے بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا تذکرہ کیا۔ پروفیسر بھارت بھوشن نامور اسکالر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انو پریا گگنیجا ‘پرتوش مہا پترا اور شام کرشنا کو گولڈ میڈل ‘سول میڈل اور برانز میڈل دیا گیا ۔ آج کے کانوکیشن میں سید مجاہد حسینی کو ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی جبکہ محمد فیض اقبال فیض کو کمپویٹر سائنس ڈگری عطا کی گئی ۔ سید منور کوالیکٹرانکس جبکہ سید عادل کو ڈیزائن انجینئرنگ میں ڈگری دی گئی ۔ محمد عاقب غوث کو ایم فارما کی ڈگری اور سید سعیدہ افرین کو کمیکل میں بی ای کی اعزازی ڈگری عطا کی ۔

TOPPOPULARRECENT