Wednesday , December 12 2018

موجوز برسٹوپب کا مالک پولیس تحویل میں

ممبئی ۔ 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کمار مل کمپاؤنڈ کے پب میں 29ڈسمبر کو مہلک آتشزدگی اور 14 افراد کی موت سے متعلق مقدمہ میں ممبئی کی ایک عدالت نے ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس آفسر کا بیٹے یُگ پاٹھک کو جو آگ میں تباہ شدہ موجوز برسٹو پب کے مالکین میں سے ایک ہے ‘ پانچ دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا ۔ یُگ پاٹھک مہاراشٹرا کے ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل پولیس اور پونے پولیس کے سابق کمشنر کے کے پھاٹک کے بیٹے ہیں ۔ ممبئی فائر بریگیڈ نے جمعہ کو پیش کردہ اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجوز برسٹو پب کے حُقہ سنٹر سے اٹھنے والی چنگاری کے سبب پب میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔پاٹھک کو دادا کی بھوئی واڑہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 12جنوری تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT