Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / مودی، اڈوانی ، ریلوے اسٹیشنوں اور مندروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

مودی، اڈوانی ، ریلوے اسٹیشنوں اور مندروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

گمنام خط بھیجنے والا کا پتہ چلانے کیلئے غازی آباد پولیس تحقیقات میں مصروف

گمنام خط بھیجنے والا کا پتہ چلانے کیلئے غازی آباد پولیس تحقیقات میں مصروف

نئی دہلی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) غازی آباد کے ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ کو ایک گمنام خط موصول ہوا ہے جس میں بشمول نامزد وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور اترپردیش کے چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور کئی سیاسی قائدین کو نشانہ بنانے اور ریلوے اسٹیشنوں اور مندروں پر حملے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ غازی آباد ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے گذشتہ روز ذریعہ ڈاک پہنچنے والا یہ خط وصول کیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس شیو ہری مینا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ خط بھیجنے والے نے ’’20 جون کو نریندر مودی، ایل کے اڈوانی، اکھیلیش یادو، مایاوتی اور دیگر کئی قائدین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے‘‘۔ مینا نے کہا کہ مقامی پولیس نے ریاستی انٹلیجنس اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے خط کی تفصیلات کا پتہ چلانے کے عمل کا آغاز کردیا ہے اور ذریعہ ڈاک خط بھیجنے والے شخص کی نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس پہلو سے بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا کسی شخص نے محض مذاق کے طور پر یہ خط تو نہیں بھیجا ہے اور خط بھیجنے والے کا اتہ پتہ دریافت کرنے کیلئے محکمہ ڈاک کے عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ خط بھیجنے والے نے یہ دھمکی بھی دی ہیکہ 15 جون کو دہلی، غازی آباد، بلند شہر، کانپور، متھرا، بھوپال اور دیگر شہروں میں واقع ریلوے اسٹیشنوں اور مندروں میں بم رکھے جائیں گے۔ شیوہری مینا نے مزید کہا کہ خط بھیجنے والے نے دہلی کے کالی ماتا مندر، غازی آباد کے دودیشور ناتھ مندر اور جانکی مندر میں بم رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ دھمکی آمیز خط کی وصولی کے بعد غازی آباد پولیس نے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور مندروں پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ کئی مقامات پر ریلوے مسافرین اور مندر جانے والے افراد کو روک کر تلاشی بھی لی گئی۔

TOPPOPULARRECENT