Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / مودی، اڈوانی ، واجپائی اور مہاجن کا مرکب: امرسنگھ

مودی، اڈوانی ، واجپائی اور مہاجن کا مرکب: امرسنگھ

عوام کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کر وں گا

عوام کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کر وں گا
جئے پور۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ ملک بھر میں اگز ٹ پولس کے ذریعہ یہ بتایا جارہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے برسر اقدار آئے گی، راشٹریہ لوک دل امیدوار امر سنگھ نے کہا کہ عوام کے ہر فیصلہ کو قبول کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، بی جے پی کے سینئر لیڈر اڈوانی، اور بی جے پی کے ہی ایک آنجہانی قائد پرمود مہاجن کی شخصیات کا امتزاج ہیں ۔

بہ الفاظ دیگر مودی‘ اڈوان‘ واجپائی اور مہاجن کا مرکب ہیں۔ بہر حال ہم عوام کے فیصلہ کا احترام کریں گے۔ ٹائمز NOWORG کے ایگزٹ پولس کے مطابق این ڈی اے کو 249 نشستیں حاصل ہوں گی جبکہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کو 148 نشستیں مل سکتی ہیں۔ پولس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام علاقائی پارٹیوں کو مجموعی طور پر 146 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں جبکہ دوسری طرف Voter سے اگز ٹ پولس میں این ڈی اے کو 289 نشستوں پر کامیابی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ یو پی اے کو صرف 101 نشستوں پر ہی کامیابی مل سکتی ہے۔ سی این این۔ آئی بی این سی ایس ڈی ایس، لوک نیتی اگزٹ پولس نے تو کمال ہی کردیا جہاں اس کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کو 270 تا 282 نشستوں پر کامیابی ملے گی جبکہ یو پی اے کو صرف 92 تا 102 نشستوں پر اکتفاء کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT