Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / مودی، ٹرمپ اور کم کی جن پنگ کو مبارکباد

مودی، ٹرمپ اور کم کی جن پنگ کو مبارکباد

بیجنگ ؍ واشنگٹن ؍ سیول ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے آج صدر چین ژی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دوبارہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی جن پنگ کو پانچ سال کی دوسری میعاد کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ چین سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں اور چین کی رفاقت کے ساتھ ہی شمالی کوریا کو نیوکلیئر توانائی سے پاک ملک بنانے اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دیں گے جبکہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان نے بھی اپنے چینی ہم منصب جن پنگ کو ان کی (جن پنگ) کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT