Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / مودی ، امیت شاہ اور جیٹلی شکست کے ذمہ دار : ارون شوری

مودی ، امیت شاہ اور جیٹلی شکست کے ذمہ دار : ارون شوری

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے آج کہا کہ بہار انتخابات میں شکست کیلئے نریندر مودی ، امیت شاہ اور ارون جیٹلی کو جواب دہ بنایا جانا چاہئیے اور انہوں نے پیش قیاسی کی کہ پارٹی کے اندر ان کی قیادت کے خلاف جاری خاموش عدم تعاون کی تحریک مزید گہری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی مرکوزیت کے ساتھ چلائی گئی اس مہم میں حقیقت کا فقدان تھا ۔ کیونکہ ماضی میں جو وعدے کئے گئے انہیں اب تک پورا نہیں کیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی کی تخریبی حکمت عملی کو بھی شکست کیلئے مورد الزام قرار دیا ۔ ارون شوری نے کہا کہ بی جے پی نریندر مودی کی شہرت کی بنا اقتدار پر آئی اور اس نے صرف 31 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ اس شکست کیلئے کون ذمہ دار ہیں تو انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ، امیت شاہ اور ارون جیٹلی ذمہ دار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT