Thursday , April 19 2018
Home / Top Stories / مودی ، ڈاؤس روانہ ،آج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

مودی ، ڈاؤس روانہ ،آج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

 

نئی دہلی ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ، عالمی اقتصادی فورم میں حصہ لینے کیلئے آج ڈاؤس روانہ ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ وہاں وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مستقبل میں ہندوستان کے تال میل و تعاون پر اپنے نظریہ سے واقف کروائیں گے ۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران بیرونی دنیا کے ساتھ ہندوستان کے تال میل و تعاون حقیقی اور موثر انداز میں ہمہ گیریت اختیار کرگیا ہے جس میں سیاسی ، معاشی ، عوام سے عوام کے مابین رابطوں ، سکیورٹی اور دیگر پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’ڈاؤس میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں اپنا نظریہ پیش رفت کا متمنی ہوں‘‘ ۔مودی منگل کو عالمی اقتصادی فورم کے کھلے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ سوئزرلینڈ کے صدر ایلائے نبرسٹ اور سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین سے بھی ڈاؤس میں ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ یہ باہمی ملاقاتیں ثمرآور ہوں ہوں گی اور ان ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور ہمارے تعلقات کو تقویت پہونچے گی ‘‘۔ مودی آج عالمی سی ای اوز کیلئے ڈنر کااہتمام کریں گے ۔
مودی کا ڈاؤس میں آج عالمی سی ای اوز کیلئے ڈنر
زیورخ ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈاؤس کو روانگی کے دوران آج جرمن شہر زیورخ پہونچے اور کچھ دیر بعد ڈاؤس روانہ ہوگئے ۔ مودی جو کل سے شروع ہونے والی چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ انھوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سوئزرلینڈ کے وزیراعظم الاٹین برسٹ اورسویڈن کے وزیراعظم اسٹیفان لافین سے ملاقات کے متمنی ہیں ۔ مودی آج عالمی سی ای اوز کیلئے ڈنر کی میزبانی کریں گے اور کل عالمی تجارتی برادری کے ارکان سے تبادلۂ خیال کے علاوہ کلیدی خطبہ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT