Thursday , January 24 2019

مودی آج نیتاجی کے ارکان خاندان کے میزبان

نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل اپنی رہائش گاہ پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ارکان خاندان کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے اسے اپنے لئے ایک اعزاز قراردیا ہے۔ نیتاجی کے ارکان خاندان توقع ہیکہ 70 سال قبل ان کی پراسرار گمشدگی سے متعلق تمام فائلس کو منظرعام پر لانے کی خواہش کریں گے۔ نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ کل بہت کی خصوصی دن ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر سبھاش بابو کے ارکان خاندان سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کی میزبانی میرے لئے اعزاز ہے۔
کلکرنی کے چہرہ پر سیاہی پوتنے والے کارکنوں کو ادھو کی تہنیت
ممبئی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج ان 6 پارٹی کارکنوں کو تہنیت پیش کی جنہوں نے کل مبینہ طور پر صدرنشین او آر ایف سدھیندر کلکرنی کے چہرہ پر سیاہی پوت دی تھی۔ ادھو نے آج ان کارکنوں سے ملاقات کے دوران ان کے کارنامہ کی ستائش کی۔ ان 6 کارکنوں کو کل گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا اور انہوں نے سابق وزیرخارجہ پاکستان خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رسم اجراء کے خلاف یہ احتجاج کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT