Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / مودی آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل پیرا

مودی آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل پیرا

پٹنہ ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر این سی پی لیڈر طارق انور نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ماقبل انتخابی وعدے فراموش کرتے ہوئے صرف اور صرف آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل پیرا ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار جو تخریبی اور فرقہ پرستانہ ایجنڈہ پر کام کررہی ہیں ،

پٹنہ ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر این سی پی لیڈر طارق انور نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ماقبل انتخابی وعدے فراموش کرتے ہوئے صرف اور صرف آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل پیرا ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار جو تخریبی اور فرقہ پرستانہ ایجنڈہ پر کام کررہی ہیں ، ملک کے اتحاد و سالمیت کو تباہ کرنے کی سازش رچی ہے ۔ ان سازشوں کو عملی شکل دینے کی کوششیں بھی ہورہی ہیں۔ انہوں نے گاندھی جی کے قاتل نتھورام گوڈسے کی تعریف اور اترپردیش کے ضلع سیتاپور میں مندر تعمیر کرتے ہوئے اسے ’ بھگوان ‘ کا روپ دینے کی کوششوں کے علاوہ ملک بھر میں ’ گھر واپسی ‘ پروگرامس کے لیے آر ایس ایس اور اس کی ملحق تنظیموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر ان سرگرمیوں کو فوری روکا نہ جائے تو ملک کا شیرازہ بکھر جائے گا ۔ این سی پی لیڈر نے بی جے پی پر جموں و کشمیر میں اس کی حکومت قائم کرنے کے لیے سودے بازی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ کے انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ بی جے پی کی مقبولیت کم ہوتی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT