Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / مودی آپ کو نائب صدر جمہوریہ نہیں بنائیں گے

مودی آپ کو نائب صدر جمہوریہ نہیں بنائیں گے

لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کو چیف منسٹر کجریوال کا مکتوب
نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی ایما پر حکومت دہلی کے کام کاج میں جو رخنہ اندازی کر رہے ہیںاس کے باوجود انہیں ( نجیب جنگ ) کو ملک کا نائب صدر جمہوریہ نہیں بنایا جائیگا ۔ لیفٹننٹ گورنر کے نام مکتوب میں کجریوال نے انہیں اور مودی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کے ہر کام کی سی بی آئی اور اینٹی کرپشن تحقیقات کروائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے لیفٹننٹ گورنرسے کہا کہ کل ہی حکومت نے 100 نشستی میڈیکل کالج کا افتتاح انجام دیا ہے اور وہ لیفٹننٹ گورنر سے خواہش کرتے ہیں کہ ایک انسداد کرپشن ٹیم کو روانہ کیا جائے اور اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا جائے ۔انہوں نے لیفٹننٹ گورنر سے کہا کہ وہ برائے مہربانی وزیر اعظم سے بھی کہیں کہ ریاست کے وزیر صحت ستیندر جین پر بھی دھاوے کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT