Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / مودی اختراعیت کے حامی، نئے ہندوستان کیلئے پُرعزم

مودی اختراعیت کے حامی، نئے ہندوستان کیلئے پُرعزم

نوجوانوں سے نئے تجربوں کے عادی ہوجانے کی اپیل، سوامی ویویکانند کے شکاگو میں تاریخی خطاب کی یاد میں تقریب
نئی دہلی 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اختراعی کاموں پر توجہ دینے کی وکالت کی اور نوجوانوں میں ہنرمندی کو فروغ دینے پر زور دیا اور اُنھیں تاکید کی کہ جدید ہندوستان کی تعمیر کے لئے کام کریں۔ دنیا بھر کی نظریں ہمارے ملک پر ٹکی ہیں، جہاں تک آج اُس نے ترقی کرتے ہوئے عالمی برادری میں اپنا مقام حاصل ہے، 5 ہزار سال قبل کیا صورتحال تھی قیاس نہیں کیا جاسکتا اور بھاگوان رام یا گوتم بدھ کے دور میں کیا حالات تھے محض تخیل ہی کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم سوامی ویویکانندا کے شکاگو میں عالمی پارلیمان برائے مذاہب سے خطاب کے 125 سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے، مودی نے کہاکہ ویویکانندا نے ہمیشہ نئے تجربے اور اختراع کی تائید کی اور اُن کی حکومت سوامی کے نظریات کے مطابق ہی کام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے سوامی کے خطاب کو بھی 09/11 کے طور پر یاد کیا جس کی امریکہ پر 11 ستمبر 2001 ء کو پیش آئے حملوں کی وجہ سے انفرادی شناخت بن چکی ہے۔ دیگر 09/11 کی اہمیت کو اگر فراموش نہ کیا جاتا تو شاید بھیانک دہشت گردانہ حملہ واقع نہ ہوتا۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ ویویکانندا نے محبت اور بھائی چارہ کا پیام دیا تھا۔ مودی نے اِس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اُن لوگوں کے خلاف بھی لب کشائی کی جو نفرت کی باتیں کرتے ہیں اور کہاکہ جو ایسا کرتے ہیں اُنھیں وندے ماترم کہنے کا حق نہیں۔ اِس پر سامعین اور ہجوم میں سے وندے ماترم کے نعرے بلند ہوئے۔ صاف صفائی کی ستائش کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ اِس کاز کے لئے کام کرنے والوں کو وندے ماترم کہنے کا اولین حق حاصل ہے۔ وزیراعظم نے کالجوں سے اپیل کی کہ ثقافتی ایونٹس کا انعقاد کرتے ہوئے اِس موقع کی خوشی منائے۔ اُنھوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہاکہ وہ کالجوں اور نوجوانوں کی طرف سے منائے جانے والے بعض دنوں جیسے ’’روز ڈے‘‘ کے مخالف نہیں ہیں۔ اسٹوڈنٹس کو ایسا تو زیادہ سے زیادہ کرتے رہنا چاہئے اور اُن سے اپیل کی کہ ہریانہ میں ٹامل ڈے منائیں، کیرالا میں ہریانہ ڈے منائیں اور پنجاب کے کالج میں کیرالا ڈے منائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یونیورسٹی کیمپسوں سے بڑھ کر اختراعیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مزید بہتر کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ تخلیقیت کے بغیر کوئی زندگی نہیں۔ قوم کو اور لوگوں کو اِس ضمن میں اُمنگ ہونا چاہئے کہ اختراع اور نئے تجربے کرتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT