Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / مودی انتہا پسند دائیں بازو پر قابو پائیں:سی پی آئی

مودی انتہا پسند دائیں بازو پر قابو پائیں:سی پی آئی

نئی دہلی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج کہا کہ نریندر مودی نے مسلمانوں کی جو ستائش کی ہے، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے دیا ہوا بیان تھا، لیکن انہیں اپنے قول پر عمل کرتے ہوئے سنگھ پریوار کی جانب سے فرقہ وارانہ صف بندی پر روک لگانی چاہئے تاکہ قومی اتحاد کے ان کے پیغام کی حقیقت کا ثبوت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بڑی اچھی بات ہے

نئی دہلی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج کہا کہ نریندر مودی نے مسلمانوں کی جو ستائش کی ہے، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے دیا ہوا بیان تھا، لیکن انہیں اپنے قول پر عمل کرتے ہوئے سنگھ پریوار کی جانب سے فرقہ وارانہ صف بندی پر روک لگانی چاہئے تاکہ قومی اتحاد کے ان کے پیغام کی حقیقت کا ثبوت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے مودی نے ہندوستانی مسلمانوں کی ستائش کی ہے، لیکن انہیں انتہا پسند دائیں بازو پر بھی قابو پانا چاہئے جس نے ’’لو جہاد‘‘ کے نام پر کشیدگی پھیلائی ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی اگر وزیراعظم ان طاقتوں پر قابو نہ پاسکیں۔ سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری سدھاکر ریڈی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT