Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / مودی اور امبانی کی دوستی ‘ فلم شعلے کی طرح : راہول

مودی اور امبانی کی دوستی ‘ فلم شعلے کی طرح : راہول

نئی دہلی 21 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’ شعلے ‘‘ کی ایک مقبول گیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعتکار انیل امبانی کی قربتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راہول گاندھی نے ’’ یہ دوستی ہم نہیں توڑینگے ‘‘ گیت کا حوالہ دیا اور اس کے ساتھ انہوں نے مودی اور امبانی کی تصاویر پیش کیں ۔ امبانی کی کمپنی کو کانگریس صدر کے مطابق رافیل معاملت میں 30,000 کروڑ روپئے کی آف سیٹ حصہ داری مل رہی ہے ۔ 17 سیکنڈ کے ویڈیو کو راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT