Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / مودی اور بلجیم کے کنگ باہمی اُمور پر بات چیت

مودی اور بلجیم کے کنگ باہمی اُمور پر بات چیت

نئی دہلی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بلجیم کے کنگ فلپ نے آج باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بات چیت منعقد کی۔ مودی سے ملاقات سے قبل وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے دورۂ کنندہ شخصیت سے ملاقات کی جو ایک ہفتہ طویل دورہ پر اتوار کو یہاں پہونچے، جو ان کا 2013ء میں اپنی تخت نشینی کے بعد ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ مودی اور بلجیم کے کنگ جن کے ہمراہ 6 وزراء اور بلجیم کی 86 کمپنیوں کے سی ای اوز پر مشتمل اعلیٰ اختیاری تجارتی وفد ہی آیا ہے، دونوں نے حیدرآباد ہاؤس میں بات چیت کی۔ سرکاری ڈاٹا کے مطابق ہندوستان بلجیم کی دوسری بڑی برآمدی منزل اور بیرون یوروپی یونین، تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2016-17ء میں باہمی تجارت کی قدر 13.28 بلین امریکی ڈالر رہی۔ ہندوستان سے بلجیم کو برآمدات کی قدر 5.65 بلین ڈالر رہی جبکہ بلجیم سے درآمدات 6.62 بلین ڈالر کی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT