Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / مودی اور بی جے پی کو رام، رحیم سے کچھ لینا دینا نہیں: لالو

مودی اور بی جے پی کو رام، رحیم سے کچھ لینا دینا نہیں: لالو

پٹنہ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اعظم گڑھ سے متعلق تبصرہ کرنے پر مودی کے قریبی ساتھی اور گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ امیت شاہ ایک دہشت گرد ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا دست راست سمجھے جانے والے امیت شاہ دہشت گرد ہیں۔ گجرات اور مظ

پٹنہ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اعظم گڑھ سے متعلق تبصرہ کرنے پر مودی کے قریبی ساتھی اور گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ امیت شاہ ایک دہشت گرد ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا دست راست سمجھے جانے والے امیت شاہ دہشت گرد ہیں۔ گجرات اور مظفر نگر فسادات میں ان کا ہی ہاتھ ہے، سیاست میں ایسے ہی لوگ ہیں جو ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعہ خاک میں ملا دیں گے۔ چونکہ اب زمین ان کے پیروں سے نکلتی جارہی ہے لہذا انہوں نے اپنا حقیقی رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ امیت شاہ نے اعظم گڑھ کے بارے میں کہا تھا کہ اعظم گڑھ دہشت گردوں کا اڈہ ہے، جس کے بعد بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید رد عمل ظاہر کرنا شروع کردیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس بارے میں سخت نوٹ لینا چاہیئے۔ مودی یا بی جے پی کو رام یا رحیم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے وہ صرف انتخابی ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دینا چاہتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کا عرصہ دراز سے یہی وطیرہ رہا ہے۔ بڑے شرم کی بات یہ ہے کہ ووٹس کے حصول کے لئے وہ سادھوؤں کے بھیس میں عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ فیض آباد میں بی جے پی نے اپنے عوامی جلسوں میں لارڈ رام کی تصاویر کا بھی استعمال کیا تھا جو ایودھیا سے بہت قریب ہے اور اس طرح انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لالو نے ایک بار پھر کہا کہ مودی یا بی جے پی کو رام اور رحیم کسی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ،وہ صرف ووٹس کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT