Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / مودی اور حکومت پر تھرور کے خیالات شخصی ، کانگریس لاتعلق

مودی اور حکومت پر تھرور کے خیالات شخصی ، کانگریس لاتعلق

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج پارٹی ترجمان ششی تھرور کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش سے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ تھرور نے تاہم واضح کیا تھا کہ وہ مودی کے پرستار نہیں ہیں ۔ پارٹی کی ترجمان شوبھا اوزا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ششی تھرور نے نریندر مدوی اور حکومت کے تعلق سے جو خیالات ظاہر کئے

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج پارٹی ترجمان ششی تھرور کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش سے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ تھرور نے تاہم واضح کیا تھا کہ وہ مودی کے پرستار نہیں ہیں ۔ پارٹی کی ترجمان شوبھا اوزا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ششی تھرور نے نریندر مدوی اور حکومت کے تعلق سے جو خیالات ظاہر کئے ہیں وہ ان کے شخصی خیالات ہیں۔ بحیثیت پارٹی کانگریس کا خیال ہے کہ ابھی سے اس طرح کے خیالات کا اظہار کرنا قبل از وقت ہے ۔ ابھی حکومت کے کام کاج پر کسی طرح کا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ۔ششی تھرور نے کل ایک انٹرویو میں ریمارک کیا تھا کہ نریندر مودی خود کو ایک نفرت انگیز شخصیت سے عصری اور ترقی پسند شخصیت کے روپ میں ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تھرور کے ان ریمارکس پر نامہ نگاروں نے شوبھا اوزا سے سوالات کئے ۔ انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب دینے سے گریز کیا کہ ششی تھرور کی جانب سے مودی کی ستائش کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے اس سوال کا بھی راست جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا ششی تھرور کے خلاف کانگریس کی جانب سے کسی طرح کی کوئی کارروائی کی جاسکتی ہے یا نہیں۔ ششی تھرور نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مودی کے پرستار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا تھا اس کا لفظ بہ لفظ پیش نہیں کیا گیا اور نہ عوام نے اسے پڑھا ہے ۔ ششی تھرور نے کہا کہ انہوں نے بہت واضح طور پر کہا تھا کہ کانگریس نریندر مودی پر جو تنقیدیں کرتی ہیں اس کا جواز 2002 کے فسادات کی صورت میں موجود ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ انتخابات کے بعد مودی نے خود کو بدلنے کی کوشش کی ہے اور اب وہ ان کیلئے بھی خود کو دستیاب رکھنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان کیلئے ووٹ نہیں دیا ہے ۔

مودی اپنی شبیہ کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس دوران سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ایّر نے پارٹی ترجمان ششی تھرور کو وزیراعظم نریندر مودی کی عملاً سراہنا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے پارٹی رفیق کو ’’ناسمجھ اور گرگٹ ‘‘ قرار دیا۔ منی شنکر ایّر نے کہا کہ انہیں اس بات پر انتہائی صدمہ پہنچا کہ تھرور جیسی شخصیت نے فیصلہ کرنے میں جلدبازی کی اور اس طرح کے ریمارکس کئے۔ یہ گرگٹ کی خصلت ہے جہاں چند دن میں ہی (مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد) ان کی تعریف شروع کی جارہی ہے، یہ نامناسب عمل ہے اور اس سے ناسمجھی کا اظہار ہوتا ہے۔ تھرور نے کل اے آئی سی سی پوڈیم سے کہا تھا کہ نئے وزیراعظم کے بارے میں عوام کی آواز کو نظرانداز کرتے ہوئے مخالفت کرنا غلط ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ عوامی رائے اور ان کی فکر کو سمجھنا ضروری ہے، اور اسے نظرانداز کرنا بالکلیہ غلط ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT