Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / مودی اور دیگر قائدین کے حفاظتی انتظامات پر بی جے پی ناراض

مودی اور دیگر قائدین کے حفاظتی انتظامات پر بی جے پی ناراض

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ مرکز اس کے قائدین کی حفاظت کا کافی انتظام نہیں کررہا ہے پارٹی نے انڈین مجاہدین کے چار عسکریت پسندوں کی دہلی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی خبر کا حوالہ دیا جو نریندر مودی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ووٹ بینک سیاست کے مقصد سے بیا

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ مرکز اس کے قائدین کی حفاظت کا کافی انتظام نہیں کررہا ہے پارٹی نے انڈین مجاہدین کے چار عسکریت پسندوں کی دہلی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی خبر کا حوالہ دیا جو نریندر مودی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ووٹ بینک سیاست کے مقصد سے بیانات جاری کر کے دہشت گردوں کے حوصلے بلند کررہی ہے۔ ایک دن قبل ہی مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا تھا کہ مودی کی جانب کو کوئی خطرہ نہیں ہے ان کے حفاظتی انتظامات میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے۔پارٹی کے ترجمان سدھانشو ترویدیدھی نے کہا کہ چار دہشت گردوں کی مودی پر حملہ کی سازش کی خبر انتہائی حساس موضوع ہے اور ملک کے جمہوری نظام کیلئے ایک چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک سخت قانون چاہتی ہے تا کہ دہشت گردی کے مقدمات اس کے تحت چلائے جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کسی خاص قانون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائے تو وہ ضروری اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT