Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / مودی اور راہول سے زیادہ سونیا گاندھی اثر انداز

مودی اور راہول سے زیادہ سونیا گاندھی اثر انداز

ایک ریالی اور پانچ نشستوں پر کامیابی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی (سیاست نیوز) یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی آج بھی نریندر مودی اور راہول گاندھی سے زیادہ بااثر شخصیت ہیں اور وہ رائے دہندوں کو متاثر کرنے میں ان دونوں سے زیادہ بہتر رول ادا کرسکتی ہے۔ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں اس کا ثبوت ملا ہے۔ اسٹار کیمپینر کی حیثیت سے نریندر مودی اور راہول گاندھی نے اپنی اپنی پارٹی کے حق میں زبردست مہم چلائی ۔ کئی دنوں تک دونود کرناٹک میں قیام پذیر رہے لیکن یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی نے صرف ایک علاقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا اور یہ علاقہ کانگریس کے حق میں آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 21 مقامات جبکہ راہول گاندھی نے 20 مقامات پر انتخابی ریالیوں سے خطاب کیا ۔ مودی نے یہ مقامات پر ریالیاں کیں ، وہاں بی جے پی کو 12 نشستوں پر کامیابی ملی جبکہ راہول گاندھی کی مہم کے علاقوں میں کانگریس نے 9 نشستوں پر قبضہ کیا۔ سونیا گاندھی کا مظاہرہ ان دونوں سے بہتر رہا۔ کرکٹ کی زبان میں کہیں تو سونیا گاندھی کا ’’اسٹرائیک ریٹ‘‘ دونوں سے بہتر رہا ہے۔ سونیا گاندھی نے بیجا پور میں ایک ریالی سے خطاب کیا اور کانگریس کو وہاں پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بی جے پی کو صرف ایک نشست پر اکتفا کرنا پڑا۔ بیجا پور کا علاقہ ممبئی۔کرناٹک کے تحت آتا ہے جو جنتا دل سیکولر کا گڑھ مانا جاتا رہا۔ بعد میں یہ بی جے پی مضبوط گڑھ میں تبدیل ہوگیا۔ کانگریس قائدین کا احساس ہے کہ اگر سونیا گاندھی ریاست کے دیگر علاقوں کا دورہ کرتیں تو شاید نتائج مختلف ہوتے۔

TOPPOPULARRECENT