Thursday , December 13 2018

مودی اور راہول ملک کیلئے خطرہ : مایاوتی

مورینا (مدھیہ پردیش) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں اِس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ وہ کل رات ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ مایاوتی نے کہاکہ کانگریس راہول گاندھی کو وزیرا

مورینا (مدھیہ پردیش) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں اِس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ وہ کل رات ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ مایاوتی نے کہاکہ کانگریس راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے حالانکہ اِس نے اِس کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ کے لئے نریندر مودی ہیں جو 2002 ء کے گجرات فسادات کے ذمہ دار ہیں۔

بی ایس پی کی صدر نے کہاکہ اِن کے خیال میں ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس کی بناء پر 2002 ء کے گجرات فسادات کے لئے نریندر مودی کو معاف کردیا جائے۔ دوسری طرف راہول گاندھی ناتجربہ کار شخص ہیں جن پر ملک کے اُمور کی انجام دہی کے لئے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں سرمایہ داروں کی تائید سے برسر اقتدار آتے ہیں۔ اِس کے بعد صرف سرمایہ داروں کی مدد کے لئے ہی پالیسیاں بناتے ہیں۔

بی جے پی کو روکنے کسی حد تک بھی جانے کا اجیت سنگھ کا اعلان
باغپت 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ نے ضلع باغپت کے دیہات بروت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کو برسر اقتدار آنے سے روکنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT