Friday , July 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / مودی اور راہول کی مبارک باد،بورڈ کا انعام

مودی اور راہول کی مبارک باد،بورڈ کا انعام

نئی دہلی3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر ہندستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس فتح سے ہر ہندوستانی شہری کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔ مودی نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ہندستانی نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے تمام ہندوستانی حوصلہ افزا اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی سے ملک کے ہر شہری کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔وہ ہندستانی ٹیم کو اس شاندار کامیابی کے لئے بہت مبارکباد دیتے ہیں۔علاوہ ازیں صدر کانگریس راہول گاندھی نے بھی ہندوستانی نوجوان ٹیم کوعالمی چمپین بننے پر مبارک باد دی۔علاوہ ازیں بی سی سی آئی نے کوچ راہول ڈراویڈ کو50 لاکھ اور کھلاڑیوں کو فی کس 30 لاکھ روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT