Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مودی اور شاہ سو بار بھی کرناٹک کو آئیں تو ہمیں کوئی ڈر نہیں

مودی اور شاہ سو بار بھی کرناٹک کو آئیں تو ہمیں کوئی ڈر نہیں

صدر کرناٹک پردیش کانگریس جی پرمیشور کا میڈیا سے خطاب
گلبرگہ 12جنوری : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر جی پرمیشور نے جمعرات کے دن شہر گلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو بی جے پی قومی صدر امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی 100بار بھی دورہ کریں تو ہمیں ڈر یا خوف نہیں ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے کارناموںکو دیکھ کر بی جے پیتردد میں مبتلا ہے۔ اقتدار حاصل کرنا انھیںممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ اسی خوف و تردد کو لے کر بی جے پی کے صدر امیت شاہ بار بار کرناٹک کا دورہ کرررہے ہیں ۔ریاستی بی جے پی قائیدین پر انھیں بھروسہ نہیںہے۔ امیت شاہ ہمیشہ کرناٹک کے بی جے پی کے لیڈروں سے کہتے ہیں کہ میں جو بھی کہتا ہوں اسی پر عمل کرو ؤباقی کام مجھ پر چھوڑ دو۔ اس طرح کی گفتگو کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پیچھے شاہ کا کوئی منصوبہ ہے۔ڈاکٹر پرمیشور نے کرناٹک میں بھی ای وی ایم مشینوںکے غلط استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں شاہ اور مودی کا کھیل چلنے والا نہیں ہے یہاں صرف کانگریس کا کھیل ہی چلے گا۔ چیف منسٹر سدرامیا کی قیادت میں حکومت نے عوامی فلاحی خدمات انجام دی ہیں ۔ ریاست کی 6.5کی آبادی میں سے 4.5کروڑ لوگ کسی نہ کسی اسکیم سے فائیدہ حاصل کرچکے ہیں ۔ اس کا فائیدہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ہی ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تین لاکھ کروڑ روپیوں کے فنڈ کے غلط استعمال کے امیت شاہ کی جانب سے عائد کئے گئے الزام کی جی پرمیشور نے سختی کے ساتھ مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ایک قومی پارٹی کے صدر ہونے کی حیثیت سے انھیں ایسا بیان دینا زیب نہیں دیتا۔ گجرات انتخابات کے بعد کرناٹک میں فرقہ پرستی کا بیج بونے کا کام بی جے پی کررہی ہے۔ انتخابات میںبھی ہندوتوا کے نام سے فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنے کے لئے بی جے پی کوشاں ہے۔ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوںکا سروے جاری ہے۔ تا حال مختلف حلقوں سے کانگریس ٹکٹ دینے کی درخواستیں وصول کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انتخاب لڑنے کا موقع دیا جائے گا۔ انھوںنے بتایا کہ ٹکٹوںکی تقسیم کے معاملہ میں پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا۔ صحافتی کانفرینس میں ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، رکن اسمبلی ڈاکٹر اجئے سنگھ ، ایم ایل سی شرن اپا مٹور، سابقہ ایم ایل سی الم پربھو پاٹل و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT