Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مودی اور صدر چین کی کل ملاقات

مودی اور صدر چین کی کل ملاقات

نئی دہلی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کے دن قیونگڈو میں ایس سی او چوٹی کانفرنس کے موقع پر صدر چین ژی ژپنگ سے باہمی ملاقات کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ ان دونوں قائدین کی یہ ملاقات تقریباً ایک ماہ بعد ہورہی ہے ۔ اس سے قبل دونوں نے اپریل میں واہان سٹی چین میں غیر رسمی چوٹی ملاقات کی تھی ۔ یہ کانفرنس 9 اور 10 جون کو چین کے صوبہ قیونگڈو منعقد ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT