Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مودی اور ٹرمپ کا دورۂ اسرائیل تاریخی : نیتن یاہو

مودی اور ٹرمپ کا دورۂ اسرائیل تاریخی : نیتن یاہو

اقوام متحدہ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے یوں تو جاریہ سال اپنے ملک میں متعدد عالمی قائدین کا استقبال کیا ہوگا لیکن خود ان کی نظر میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا دورۂ اسرایئل تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران نیتن یاہو نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی انہیں اس شہ نشین سے خطاب کا موقع ملا تھا لیکن آج ایک سال کے اندر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل کے تئیں عالمی قائدین کا نظریہ بالکل مثبت انداز میں بدل گیا ہے اور متعدد وزرائے اعظم اور صدور نے اسرائیل کا دورہ کیا جن میں سے کئی قائدین ایسے تھے جنہوں نے اسرائیل کا دورہ بالکل پہلی بار کیا اور ان میں سے دو قائدین کا نام وہ (یاہو) خصوصی طور پر لینا چاہیں گے۔ ایک نریندر مودی اور دوسرے ڈونالڈ ٹرمپ سے جن کا دورۂ تاریخی نوعیت کا حامل رہا۔ بنجامن نیتن یاہو نے انٹارکٹیکا کا دورہ کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اپنے خطاب کے دوران اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT