Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / مودی اور کھتر کو راج دھرم نبھانے یچوری کا مشورہ

مودی اور کھتر کو راج دھرم نبھانے یچوری کا مشورہ

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں بڑے پیمانے پر تشدد کے لئے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر سے تشدد پر قابو پانے کے لئے ’’راج دھرم نبھانے‘‘ کا مشورہ دیا۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ خود ساختہ مذہبی رہنما کو واحد ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ہریانہ کی بی جے پی زیرقیادت حکومت راج دھرم نبھانے سے قاصر رہی۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سے توقع کی جاتی تھی کہ اِس صورتحال سے منصفانہ انداز میں نمٹے گی لیکن کھتر نے تصویرکشی کو ترجیح دی۔ حکومت نے خود ساختہ مذہبی رہنما کو ماضی میں 50 لاکھ روپئے بطور عطیہ دیئے تھے۔ کیا یہ قابل اعتراض نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT