Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی اور کے سی آر کے اقتدار سے جمہوریت کا خون

مودی اور کے سی آر کے اقتدار سے جمہوریت کا خون

بیف پر امتناع کے نام مسلمانوں پر حملے، اتم کمار ریڈی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی اور کے سی آر کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد جمہوریت کا خون کردیا جارہا ہے۔ بیف کھانے پر امتناع عائد کرتے ہوئے مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔ اظہارخیال کی آزادی چھین لی گئی۔ جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت پر بھی تحدیدات عائد کرتے ہوئے ملک میں سماجی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ پروفیشنلس سے کانگریس میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، آل انڈیا کانگریس پروفیشنلس ساؤتھ انڈیا کی کوآرڈینیٹر و رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتاریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ سیاست میں داخلہ لینے سے قبل انڈین ایرفورس میں فائٹر پائلٹ تھے۔ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سرگرم سیاست میں حصہ لیں گے۔ پہلی مرتبہ اسمبلی حلقہ کوداڑ سے مقابلہ کیا اور منتخب ہوگئے۔ اس طرح وہ اسمبلی کی چوتھی مرتبہ نمائندگی کرتے ہوئے قومی جماعت کانگریس تلنگانہ یونٹ کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 2014ء کے عام انتخابات میں نریندر مودی نے جھوٹی تشہیر کی جس پیشہ وارانہ افراد کی اکثریت نے بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ساڑھے تین سال میں مودی کی جانب سے وعدوں کو پورا نہ کرنے یہ پیشہ وارانہ افراد صدمے کا شکار ہے۔ راہول گاندھی نے پیشہ وارانہ افراد کے سیاست میں کلیدی رول کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں کانگریس سے قریب کرنے کیلئے سابق مرکزی وزیر سشی تھرور کی قیادت میں آل انڈیا پروفیشنلس کانگریس تشکیل دی ہے اور ڈاکٹر جے گیتاریڈی کو اس تنظیم کے جنوبی ہند کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مودی اور کے سی آر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جمہوری اداروں کو ایک منظم سازش کے تحت کمزور کردیا گیا۔ پیشہ وارانہ افراد ہی کانگریس سے وابستہ ہوکر ان اداروں کی شان و شوکت کو بڑھا سکتے ہیں۔ سارے ملک میں غیراہم موضوعات کو موضوع بحث بناتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتیں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بیف کھانے پر امتناع عائد کرتے ہوئے مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ افراد کے سیاست میں داخلہ سے عوامی حقوق کا تحفظ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر غیرجمہوری اصول اپناتے ہوئے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی دونوں حکومتوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف چٹان بن کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT