Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / مودی ایران پہنچ گئے ‘ ہند ۔ ایران تہذیبی تعلقات کا تذکرہ

مودی ایران پہنچ گئے ‘ ہند ۔ ایران تہذیبی تعلقات کا تذکرہ

تہران 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان کے ایران کے ساتھ تہذیبی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی آج دو روزہ سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت سے ان کی بات چیت دونوں ممالک کی دفاعی شراکت داری میں مددگار ثابت ہوگی ۔ اپنے دورہ کے پہلے دن توقع ہے کہ وہ تجارت ‘ سرمایہ کاری اور برقی توانائی تعلقات میں استحکام پیدا کریں گے ۔ وہ گردوارہ میں حاضری دینے کے بعد دورہ کا آغاز کرچکے ہیں ۔ کل صدر ایران حسن روحانی سے ظہرانہ پر ملاقات مقرر ہے ۔ وطن واپسی سے قبل وہ ایران کے اعلی ترین قائد ایت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ان کا استقبال مہرآباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ایران کے وزیر فینانس و اکنامک افیرس علی طیب نیا نے کیا ۔

TOPPOPULARRECENT