Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / مودی ایک رکنی صدارتی حکومت چلا رہے ہیں : ارون شوری

مودی ایک رکنی صدارتی حکومت چلا رہے ہیں : ارون شوری

نئی دہلی 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ ملک میں ایک رکنی صدارتی حکومت چلا رہے اور اس کی سمت ملک کیلئے خطرناک ہے ۔ ارون شوری واجپائی حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے نریندر مودی کی حکومت کو ایک صدارتی طرز حکومت قرار دیا جس پر کسی کا قابو نہیں ہے اور نہ کوئی توازن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں یہ حکومت جس سمت میں پیشرفت کر رہی ہے وہ ملک کیلئے خطرناک ہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کرن تھاپر نے کہا کہ انہوں نے مودی حکومت کیدو سال کا تجزیہ کیا ہے اور خبردار کیا کہ آئندہ تین سال میں مزید موثر اور منظم انداز میں سیول لبرٹیز ( شہری آزادی ) کو سلب کرنے کی کوششیں ہونگی اور دھمکانے کے واقعات میں اضافہ ہوگا اور جو نقطہ نظر قبول نہیں ہے جن آوازوںکو برداشت کرنا نہ ہو انہیں دبا دیا جائیگا ۔ شوری نے مودی پر نرگیسیت اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ اپنے آپ سے انتہائی حد تک محبت کا نتیجہ ہے اور یہ احساس عدم تحفظ بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT