Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / مودی ایک کمزور وزیر اعظم ‘ غلا م نبی آزاد کا تبصرہ

مودی ایک کمزور وزیر اعظم ‘ غلا م نبی آزاد کا تبصرہ

ممبئی 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے آج نریندر مودی کو کمزور وزیر اعظم قرار دیا اور کہا کہ انہیں پاکستان بھی سنجیدہ نہیں لیتا اور پڑوسی ملک کی جانب سے سرحد پر ہونے والی فائرنگ اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے سرحد پر ہونے والی جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آماد نے کہا کہ گذشتہ 13 دن سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل کے بموجب پاکستان نے جو ہتھیار استعمال کئے ہیں وہ 1971 کی جنگ کے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نہ وزیر اعظم کے پاس اور نہ کسی وزیر کے پاس وقت ہے کہ وہ ان شہریوں سے ملاقات کریں جو فائرنگ کی وجہ سے فرار ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT