Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / مودی بھی ہٹلر ، مسولینی کی طرح ڈکٹیٹر

مودی بھی ہٹلر ، مسولینی کی طرح ڈکٹیٹر

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا موازنہ ڈکٹیٹرس ہٹلر، مسولینی ، عدی امین اور ضیاء الحق سے کیا۔ پارٹی ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ یہ تمام ڈکٹیٹرس مقبولیت کے ساتھ منتخب ہوئے ، لیکن ان کے انتخاب کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بری الذمہ

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا موازنہ ڈکٹیٹرس ہٹلر، مسولینی ، عدی امین اور ضیاء الحق سے کیا۔ پارٹی ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ یہ تمام ڈکٹیٹرس مقبولیت کے ساتھ منتخب ہوئے ، لیکن ان کے انتخاب کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بری الذمہ کردیا گیا ہے۔ سنگھوی نے مودی کے مختلف انٹرویوز میں 2002ء گجرات فسادات کیلئے معذرت خواہی نہ کرنے پر یہ ردعمل ظاہر کیا۔

یٰسین بھٹکل کے وکیل کو دھمکیاں
نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین بانی معاون یٰسین بھٹکل کی نمائندگی کررہے وکیل ایم ایس خان نے پولیس کمشنر دہلی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری کے لوگ اس مقدمہ کی پیروی کرنے پرانہیں دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بعض اشرار گزشتہ تین ماہ سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کل بھی دو نامعلوم افراد نے ان سے ایک تقریب میں ملاقات کرتے ہوئے یٰسین بھٹکل کی پیروی نہ کرنے کیلئے کہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT