Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / مودی بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے: رمن سنگھ

مودی بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے: رمن سنگھ

نئی دہلی۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے آج ان خبروں کو غلط بتایا جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ بی جے پی میں داخلی طورپر پھوٹ پڑ چکی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ملک کی تاریخ میں نریندر مودی بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ بی جے پی کے 272 نشستوں پر کامیابی نہ حاصل کرنے کی صورت میں کیا کسی مخصوص لیڈر کیلئے رائے شماری ہوگی ، جس کا جواب دیتے ہوئے رمن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میں کوئی داخلی اختلافات نہیں ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی نریندر مودی ہی پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ تمام اوپنین پولس یہ ظاہر کررہے ہیں کہ مرکز میں آئندہ حکومت این ڈی اے کی ہوگی اور اس کیلئے اسے کسی دیگر پارٹی ( غیر این ڈی اے ) کے تعاون کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT