Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / ’’مودی جی بہار میں ہار رہے ہیں‘‘ : کجریوال

’’مودی جی بہار میں ہار رہے ہیں‘‘ : کجریوال

نئی دہلی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے بہار میں جاری دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کے دوران نتیش کمار کی کامیابی کی پیش قیاسی کی اور یہ دعوی کیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کو بری طرح شکست ہوسکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کے کنوینر نے کہا کہ بہار کے موجودہ چیف منسٹر نتیش کمار کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا۔ کجریوال نے چیف منسٹر کی دعویداری کے لئے نتیش کمار کی کھلے عام تائید کی۔ کجریوال نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’میری معلومات کے مطابق مودی جی بہارکے انتخابات میں بری طرح ہار جائیں گے اور نتیش جی انتخابات جیت رہے ہیں۔‘‘ کجریوال نے دہلی میں اگست کے دوران منعقدہ ریالی میں اپنے بہاری ہم منصب کی بھرپور تائید کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT