Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / !مودی حکمرانی میں خود سی بی آئی میں داخلی جنگ

!مودی حکمرانی میں خود سی بی آئی میں داخلی جنگ

سی بی آئی سیاسی انتقام کا ہتھیار، استھانہ کیخلاف مقدمہ پر راہول گاندھی کا تبصرہ
نئی دہلی ، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ سی بی آئی کو مودی حکومت کے تحت ’’سیاسی انتقام کے ہتھیار‘‘ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور یہ کہ ممتاز تحقیقاتی ادارہ روبہ زوال اور ’’خود اپنے ساتھ لڑائی پر‘‘ ہے۔ ٹوئٹر پر راہول نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے مطابق سی بی آئی کے دوسرے اعلیٰ عہدہ دار راکیش استھانہ کو رشوت کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ راہول نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم کے چہیتے اور گجرات کیڈر کے آفیسر جو گودھرا ایس آئی ٹیم سے مشہور ہوئے، انھیں سی بی آئی میں نمبر 2 کی حیثیت سے شامل کیا گیا اور اب وہ رشوت لیتے پکڑے گئے ہیں۔ اس پی ایم کے تحت سی بی آئی سیاسی انتقام لینے کا ہتھیار ہے۔ اور یہ روبہ زوال ادارہ خود اپنے سے جنگ کررہا ہے۔ راہول اور کانگریس نریندر مودی کو استھانہ کے سی بی آئی اسپیشل ڈائرکٹر تقرر پر تنقیدوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ایک عدیم النظیر اقدام میں ایجنسی نے اپنے اسپیشل ڈائریکٹر کو درمیانی آدمیوں سے رشوت وصول کرنے پر ماخوذ کیا ہے ۔ عہدیداروں نے اتوار کو بتایا تھا کہ استھانہ میٹ اکسپورٹر معین قریشی سے متعلق کیس میں جو اُن کے زیرتحقیقات ہے، بزنس مین کو راحت دینے کیلئے رشوت قبول کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT