Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / مودی حکومت اپنے نظریات عوام پر مسلط کرنے کے درپے

مودی حکومت اپنے نظریات عوام پر مسلط کرنے کے درپے

افواہوں پر بے قصور افراد کا قتل اور دانشور نشانہ، جمہوری ڈھانچہ کو خطرہ : سونیا گاندھی

بکسر(بہار)۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر اپنے نظریہ کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیاگ اندھی نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، افواہوں کی بنیاد پر بے قصوروں کو ہلاک کیا جارہا ہے اور دانشوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت میں ملک کے جمہوری اور سماجی ڈھانچہ کو خطرہ لاحق ہے۔ آج یہاں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی کانگریس کے 6 دہے طویل اقتدار پر تنقیدوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو استحکام بخشا ہے جس کی وجہ سے مودی کو وزیراعظم بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جمہوری نظریات سے فرار اختیار کررہی ہے اور یہ اپنے نظریات عوام پر مسلط کرتے ہوئے ہماری جمہوریت کے لئے سنگین خطرہ بن رہی ہے۔ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ افواہوں کی بنیاد پر بے قصوروں کو ہلاک کیا جارہاہے۔ دانشوروں کا قتل ہورہا ہے اور انہیں اظہار خیال کی آزادی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ سونیا گاندھی نے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے پر بھی مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT