Tuesday , December 11 2018

مودی حکومت اپوزیشن سے پاک ہندوستان چاہتی ہے جو ناممکن ہے :شردیادو

جئے پور ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے باغی قائد شردیادو نے آج نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن سے پاک ہندوستان چاہتی ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے یہ تبصرہ تیسری سانجھی وراثت بچاؤ تیسرے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ پلیٹ فارم انہوں نے قائم کیا ہے تاکہ بی جے پی مخالف طاقتوں کو متحد کیا جائے جبکہ جے ڈی یو قائد نتیش کمار نے این ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جلسہ میں اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین بشمول سی پی آئی ایم کے سیتا رام یچوری ، کانگریس کے آنند شرما اور سچن پائیلٹ ، ترنمول کانگریس سکھیندو رائے اور آر ایل ڈی کے جینت چودھری شریک تھے ۔ راجستھان اسمبلی کے قائد اپوزیشن رامیشور ڈوڈی راجیہ سبھا ایم پی علی انور انصاری جنہیں جے ڈی یو نے گزشتہ ماہ معطل کردیا ہے اور نیشنل کانفرنس قائد سرجیت سنگھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT