Monday , July 23 2018
Home / سیاسیات / مودی حکومت تریپورہ کی مددسرپرست کی حیثیت سے کریگی

مودی حکومت تریپورہ کی مددسرپرست کی حیثیت سے کریگی

برسراقتدار آنے پربی جے پی تمام انتخابی وعدوں کو پوراکرے گی :تریپورہ بی جے پی چیف

اگرتلہ۔14فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ میں بی جے پی سربراہ بپلاب دیب نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ریاست تریپورہ کیلئے ایک سرپرست کی حیثیت سے مدد کریں گے ۔ انتخابی مہم کے دوران کئے جارہے وعدوں میں اقتدار میں آنے کے بعد پورا کریں گے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لفٹ فرنٹ حکومت کو ’’ سرکار کی سرکار ‘‘ کی طرح حکمرانی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں بلکہ سرکار (مانک سرکار) کی حکومت ہے جس میں ریاست کی عوام کو بیروزگاری کی طرف ڈھکیل دیا گیا ہے اور ریاست کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ بی جے پی آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی ‘ کہا کہ آنے والے پانچ برسوں میں تریپورہ کو خودمکتفی ریاست بنادیا جائے گا ۔ اگرچہ بی جے پی نے ریاست میں چیف منسٹر امیدوار کے ناموں کا اعلان نہیںکیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ 46سالہ دیپلاب دیب اس اعلیٰ ترین عہدہ کے امیدوار ہوں گے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اقتدار آنے کی صورت میں بی جے پی آخر اُن وعدوں کو کیسے پورا کرے گی جو بظاہر ممکن نظر نہیں آرہی ہے ۔ جیسے بی جے پی نے اپنے منشور میں ساتویں پے کمیشن کے حساب سے ریاستی ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے جب کہ فی الحال ریاستی ملازمین کو چوتھے پے کمیشن کے حساب سے تنخواہیں ادا کی جارہی ہے ۔اسی طرح نوجوانوں کو اسمارٹ فون کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ‘ تو انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مرکزی حکومت ریاست کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ریاست کے ایک سرپرست کی حیثیت سے تعاون کریں گے تاکہ ریاست جلد سے جلد خودمکتفی کی طرف گامزن ہوکر پسماندگی کے دلدل سے باہر نکل سکے ۔

TOPPOPULARRECENT